Sunday, June 26, 2016

اچھوتوں کا ادب : ڈاکٹر مبارک علی طن



یہ کتاب دراصل دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصہ میں اچھوتوں کے حوالے سے ہندو مذہب کی سماجی درجہ بندی کی تاریخ اور اس درجہ بندی کے پیچھے عوامل کو بیان کیا گیا ہے۔ ہندو سماج میں اچھوتوں کا کیا مقام ہے ان کے مقام کو کس طرح مذہب کی سپورٹ دے کر ان سے بدسلوکی کو جائز کیا گیا ہے اور کس طرح انہیں ان کے مقام پر رکھنے کے لیے اگلے جنم کا لالچ دیا گیا ہے تاکہ وہ سر جھکائے اپنا مقرر کردہ کام عبادت سمجھ کر کرتے رہیں اور اونچی کلاسوں کے خلاف بغاوت نہ کریں۔ ہندو مذہب و سماج میں اچھوتوں / شودروں کی حیثیت غلاموں سے بھی بد تر ہے۔

Saturday, June 25, 2016

ڈاکٹرمبارک علی کی آپ بیتیاں

ڈاکٹر مبارک علی کی بارے میں میری رائے کافی حد تک ناپسندیدگی پر مشتمل تھی جو زیادہ تر ان کے تحریروں کے ان  اقتباسات کی بناء پر تھی جو اکثر و بیشتر فیس بک پر شئیر کیے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر مبارک علی کے تاریخ کے بارے میں خاص کر پاکستان اور مسلمانوں کی تاریخ کے بارے میں جو نظریات ہیں وہ مقبول عام نظریات سے مختلف اور کافی حد تک متصادم ہیں۔ حال ہی میں انکی ویب سائیٹ پر انکی تمام کتب کے پی ڈی ایف ورژن دستیاب ہوئے، جو مجھ جیسے پڑھنے والے کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں