Sunday, December 27, 2015

سیر و سفر: شفیع عقیل


شفیع عقیل کا سفرنامہ جرمنی ۔۔ جہاں پیشہ ورانہ مصروفیات کے علاوہ ان کا واحد شوق ہر شہر کی نائیٹ لائف, بولے تو اسٹرپٹیز کاعین الیقین سے حق الیقین کی حد تک مشاہدہ کرنا تھا :P جس قدر حسرت سے انہوں نے ہر شہر میں حسیناوں کے بازووں میں بازو ڈال کر چہل قدمی کرنے کے واقعات لکھے ہیں اس سے پتا لگتا ہے کہ کس قدر "محرومِ تمنا" قسم کے مسافر رہے ہونگے :D

چاچا جی تو ایویں بدنام نے :P

دشتِ سوس : جمیلہ ہاشمی


بہت ساری کتب بہت مشہور ہوتی ہیں اور حوالہ دینے کے کام آتی ہیں کہ ہم نے بھی یہ پڑھ رکھی ہے ۔اس کتاب کو پڑھنے سے پہلے منصور حلاج کے بارے میں جتنا علم تھا، پڑھ کر اس میں نہ کمی ہوئی نہ اضافہ ۔ شاید میرے لیول سے بہت زیادہ اورنچی کتاب ہے اسی لیے سر کے کئی فٹ اوپر سے ہی گذر گئی

Saturday, December 19, 2015

دل کی وہی تنہائی : ڈاکٹر شیرشاہ سید


بیرون ملک جانے والے ، وہیں بس جانے والے، واپس آنے والے، نہ آنے والے پاکستانیوں کے دکھ، درد، مسائل ، خوشیاں،  غم، مجبوریاں، دھوکے اور چالبازیوں پر مشتمل افسانے پرانی کتابوں کے اتوار بازار سے صرف 120 روپے میں 






Friday, December 18, 2015

عمرخیام: ہیرالڈ لیمب


یہ میرے نزدیک کوئی بہت معرکۃ الآرہ کتاب نہیں ہے پر عمر خیام کے ساتھ ساتھ حسن بن صباح اور اسکی جنت ارضی کی بھی کچھ جھلکیاں ہیں اس میں۔ میں جانتی ہوں ناول حقیقت نہیں ہوتے، لیکن تاریخی شخصیات سے وابستہ ناول بہت ساری زیب داستاں کے ساتھ ساتھ چند فیصد حقیقت پر بھی مبنی ہوتے ہیں۔

اور اگر عمرخیام کے ساتھ وہی کچھ ہوا تھا جو اس ناول میں ہے 

توبہت دن تک دل کے ایک گوشے میں ماتم برپا رہے گا۔

-------------------------------------------------

پی ایس: یہ رومانٹک قسم کا ماتم نہیں ہوگا، منہ دھورکھیں :P