Sunday, May 10, 2015

چاند چہرےاور چند اور کتابیں: از اے ۔ حمید

چاند چہرے

دیکھو شہر لاہور

لاہور کی باتیں


چاند چہرے، مختلف شخصیات کے بارے میں اے ۔ حمید کے لکھے ہوئے نثری خاکوں پر مشتمل ہے۔ اے ۔ حمید نے بہت ہی محبت کے ساتھ احمد ندیم قاسمی کا خاکہ لکھا ہے، اسے پڑھ کر آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آپ کسی پرفضا اور پرسکون مقام پر صبا کے جھونکے اپنے چہرے پر محسوس کر رہے ہوں، دور دور تک کوئی نہ ہو۔

منٹو صاحب کا خاکہ آپ کو ایک دم اداس کر دیتا ہے، فیض احمد فیض کا خاکہ اس قدر خاموشی سے گذر جاتا ہے کہ آپ بھی خاموش ہو جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ کتاب کی ابتدا میں تو آپ جیلس سے ہوجاتے ہیں کہ جن محفلوں اور دوستیوں کا ذکر اے حمید نے کیا ہے، آپ ان میں شامل کیوں نہیں لیکن جیسے جیسے آپ کتاب کے آخر کی جانب بڑھتے ہیں۔ آپ خود بخود ان محفلوں اور دوستیوں کا حصہ بنتے جاتے ہیں۔

اے حمید چائے کے رسیا بلکہ عاشق تھے۔ وہ چائے کا تذکرہ ایسے کرتے ہیں جیسے کوئی محبوب کا تذکرہ کرتا ہے۔ مولانا ابوالکلام آزاد کے بعد وہ ہیں جو چائے کو محبوبہ کے درجے پر فائز کردینے کا ہنر رکھتے ہیں۔

بقیہ دو کتابوں میں ان ہی باتوں کو دہرایا گیا ہے جو چاند چہرے میں درج ہیں۔

No comments:

Post a Comment