A myriad of fascinating tales comprising of Princess Abida Sultan, of Sarkar AmmaN, of princely states of India, their Nawabs and princes, of Bhopal, of Muslim culture of colonized Indian subcontinent, of British royalty, of changing political scene of colonized India, of political history of Pakistan since birth and what not..!
اصل میں یہ ایک سوانح حیات نہیں تین سوانح عمریاں ہیں۔ ایک شہزادی عابدہ سلطان کی، ایک سرکار اماں کی عابدہ سلطان کی زبانی اور ایک پاکستان کی۔
سرکار اماں
نواب آف بھوپال سلطان جہاں بیگم یعنی عابدہ سلطان کی دادی اس کتاب کا ایک بہت اہم کردار ہیں جو تقریباً آدھی کتاب پر حاوی نظر آتی ہیں۔ ایک گھریلو لیکن بہادر خاتون جنہو ں نے بھوپال پر لمبے عرصے حکومت کی، نہ صرف ریاست کے معاملات درست رکھے بلکہ گھریلو ذمہ داریاں بھی پوری کیں۔ جنہوں نے شہزادی عابدہ جسے وہ "میری عابدہ" کہتی تھیں کی تربیت کی ۔ عابدہ کو قران خود پڑھایا مع ترجمہ ، ساتھ ہی فارسی کی تعلیم بھی خود ہی دی۔